سندھ حکومت گرانے کی کوشش کی مزاحمت کرینگے، سید حسن مرتضیٰ

207

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے ،سندھ حکومت کی مثالی کارکردگی سے وفاقی حکومت پریشان ہے ، اہل سندھ پیپلزپارتی زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں جس سے وفاقی حکومت میں بیٹھے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہورہی ہے ، سندھ میں غریب اور کسان کے مسائل تیزی سے حل ہورہے
ہیں ، گورنرسندھ کا سند حکومت گرانے کا اشارہ ناقابل فہم ہے ، انہوں نے کہاکہ پہلے اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی باتیں کی جاتی رہیں اور اب پروڈکشن آڈر کے قوانین میں ترامیم کا نعرہ لگا یا جارہا ہے ، اراکین اسمبلی کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے عوام کو کس طرح بنیادی حقوق فراہم کریں گے، منتخب نمائندوں کواپناکردار ادا نہیں کرنے دیا جارہا ، انہوں نے کہاکہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا ہے ، ہر طرف بے یقینی نظر آرہی ہے ، اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جس میں اپوزیشن کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے ، حکومت تنقید سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی ، موجودہ حکومت کی اپنی کارکردگی صفر ہے حکومت نے اب تک دوسروں کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں، عوامی فلاح کے لیے قوانین بنانے کے لیے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے قوانین بنانے کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔
سید حسن مرتضیٰ