نیب کیخلاف اعلان جنگ کر رہا ہوں، سب کو ایکسپوز کرونگا، رانا مشہود

109

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کھیل و تعلیم رانا مشہود نے نیب کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب نیب کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہوں۔ اب میں سب کو ایکسپوز کروں گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
رانا مشہود نے کہا کہ نیب کا دامن صاف نہیں ہے۔ میں اب نیب کا سامنا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی ضمانت کے لیے درخواست دائر نہیں کی۔ حکمران اس قسم کی کارروائیوں سے ہماری آواز کو نہیں دبا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے انہیں یکم جون کو جاری کردہ نوٹس اسی تاریخ میں مجھے بھجوا دیا تھا۔
رانا مشہود