ماروی میمن نے تین سال بعد چپ توڑنے کا فیصلہ کر لیا

188

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے 3 سال بعد خاموشی توڑنے اور تہلکہ خیز انکشافات کرنے کا عندیہ دے دیا۔ماروی میمن کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے ،اب تین سال ہونے والے ہیں۔ اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ماروی میمن نے
ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ تب تک کے لیے میری یہ آخری ٹویٹ ہے۔میں انتظار کروں گی اور پھر جو ہونا ہے ہو جائے۔ماروی میمن نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار اورماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کھْلے عام کوئی اعلان یا اعتراف نہیں کیا گیا۔ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے حوالے سے کئی ٹویٹس بھی کیے تھے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ماروی میمن