مزمل انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں ‘حافظ نعیم نے نماز جنازہ پڑھائی

171

کراچی(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع غربی کے نائب قیم مزل حسین انصاری اور علاقہ اورنگی غربی کے ناظم مولانا مدثر حسین انصاری کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں جمعیت اتحادالعلماکراچی کے صدر مولانا عبد الوحید، جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر محمد اسحق خان، نائب امیر مولانا فضل
احد حنیف ، شیخ الحدیث جامعۃ المحصنات کراچی مفتی عطاالرحمن ، مہتمم جامعہ اسلامیہ مینگل آباد مولانا حافظ اسماعیل،سابق امیر ضلع غربی صفات احمد صدیقی، ضلع غربی کے نظم سے وابستہ دیگر افراد ، عزیز و اقارب ، دوست و احباب اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ علاوہ ازیں سابق رکن قومی اسمبلی محمد لئیق خان نے مزمل حسین انصاری اور مدثر حسین انصاری سے والدہ کی انتقال پر تعزیت ، مرحومہ کی درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعاکی ہے۔
مزمل انصاری