پروفیسر وقار زبیری سپر دخاک‘حافظ نعیم و دیگر کی نماز جنازہ میں شرکت

198

کراچی(نمائندہ جسارت)ملک کی ممتاز ماہر تعلیم اور ادارہ معارف اسلامی کراچی کے شعبہ تحقیق کے نگران پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد زبیری کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شاہ فیصل مسجد گلشن اقبال بلاک 6کراچی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد نے شرکت کی۔دریں اثنا حافظ نعیم الرحمن نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی
دین کی خدمت اورتعلیم وتدریس کے لیے وقف کردی تھی ،علم و ادب اور دین وتحقیق سے والہانہ محبت تھی ،انہوں نے مختلف موضوعات پر ریسرچ کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دیں ،مرحوم کی ہمہ گیر خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا ۔علاوہ ازیںجماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ،شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر اسحاق منصوری اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد زبیری کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
سپردخاک