ساف انڈر 16اور انڈر 19کے ٹرائلز 6جولائی کو ہونگے

229

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ساف ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کرے گا۔ ٹیم کے چنائو کے لیے انڈر 16اور 19 ٹرئلز کراچی، بلوچستان کے سینٹرز مستونگ اور چمن میں منعقد ہونگے۔ساف انڈر 16 ٹورنامنٹ بھارت میں 22 تا 29 اگست کھیلا جائے گا۔ نیپال میںAFC انڈر 19 چیمپئین شپ منعقد ہوگی۔ پاکستان میں فیفا کا فٹبال کے معاملات اپنے ہاٹھ میں لینے کے بعد انکی نارملائزیشن کمیٹی کے نامزد نمائندے کرنل احمد یار خان لودھی کی نگرانی میں ملک کے تمام صوبوںمیں قومی انڈر 16 اور انڈر 19 یوتھ فٹبال ٹیموں کے ٹرائلز لیے جائینگے۔اس سلسلے میں قومی ٹیم اپنی بھر پور تیاری کریگی۔ مختلف شہروں میں ٹرائلز کے لیے جس کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیم کا چنائو ہوگا ۔ بلوچستان کے2 سینٹرز مستونگ میں 6 تا 7 جولائی اور چمن میں 8 جولائی تا 9 جولائی تک سابق قومی کپتان و اسسٹنٹ کوچ قومی ٹیم جناب محمد عیسی خان اور بلوچستان۔کے مایہ ناز کوچز. قاضی جلال احمد اور نیاز احمد بلوچ کی نگرانی میں بلوچستان۔ کے ہونہار کھلاڑیوںکے ٹرائلز ہونگے۔ کراچی کے لیے 6جولائی 3 بجے سہ پہر کے پی ٹی اسٹیڈیم کھارادر میں ٹرائلز ہونگے۔ شرکت کے خواھشمند کھلاڑی جن کی عمر 16 سال ہے اور ان کی تاریخ پیداہش یکم جنوری 2001 ہے۔ اسی طرح جن کھلاڑیوں کی عمر 19 سال اور ان کی تاریخ پیداہش یکم جنوری 2004 ہے۔وہ ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔ زاہدالعمر اور بغیر شناختی کارڈ یا ب فارم کے کوئی بھی کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت نہیں کرسکے گا۔۔ اس سلسلے میں نیشنل کوچ اخلاق احمد سے رابطہ کریں۔