عالمی کپ میں بھارت کی پہلی وکٹپر سب سے بڑی شراکت

460

سید پرویز قیصر
بنگلادیش کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں روہت شرما اور لوکیش راہول نے پہلے وکٹ کی شرالت داری میں29.2 اوور میں180 رنز کا اضافہ کیا جو بھارت کے لئے عالمی کپ میں اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ روہت شرما کے 104 کے اسکور پر آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ پارٹنرشپ ٹوٹی۔ روہت شرما نے121 منٹ میں92 گیندوں پر7 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے۔ اس میچ میںبھارت نے مقررہ50اوور میں9 وکٹ پر314 رنز بنانے کے بعد بنگلا دیش کو48 اوور میں286 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد میچ28 رنز سے جیتا تھا۔
روہت شرما موجودہ عالمی کپ میں چوتھی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سری لنکا کے کمار سنگا کارا کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب رہے۔ کمار سنگا کارا نے 4 سال پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوئے عالمی کپ میں لگاتار 4ا ننگز میں سنچریاں بنائی تھیں۔ انکے علاوہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی دوسرا بلے باز لگاتار 4 اننگزمیں سنچریاں بنانے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔روہت شرما اور لوکیش راہول سے پہلیبھارت کے لئے عالمی کپ میں پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ روہت شرما اور شیکھر دھون کے پاس تھا جنہوں نے آئیر لینڈ کے خلاف ہملٹن میں10 مارچ2015 کو 23.2 اوور میں 174 رنز کی شراکت کی تھی۔ بھارت نے آئر لینڈ کو49 اوور میں259 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد36.5 اوور 2وکٹ پر260 رنز بناکر میچ میں 10 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔بھارت کی جانب سے عالمی کپ میں پہلے وکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ اجے جدیجہ اور سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے کٹک میںکینیا کے خلاف18 فروری1996 کو کھیلے گئے میچ میں163 رنز جوڑے تھے۔ اجے جدیجہ کے آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی۔ بھارت نے کینیا کو50 اوور میں6 وکٹ پر199 رنز پر روکنے کے بعد41.5 اوور میں3 وکٹ پر 203 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔
ویریندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر نے سری لنکا کے خلاف جوہانسبرگ میں10 مارچ 2003 کو کھیلے گئے میچ میں26.2 اوور میں پہلے وکٹ کے لئے 153 رنز جوڑے تھے۔ ویریندر سہواگ کے66کے اسکور پر آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت داری ٹوٹی تھی۔ بھارت نے اس پارٹنرشپ کی بدولت مقررہ 50 اوور میں6 وکٹ پر 292 رنزبنائے تھے۔ سری لنکا کے تمامکھلاڑی 23 اوور میں109 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی بدولت بھارت کو183 رنز سے فتح ملی۔ناگپور میں جنوبی افریقا 12 کے خلاف 12مارچ2011 کو کھیلے گئے میچ میں پہلے وکٹ کی شراکت میں ویریندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر نے 17.4 اوور میں142 رنز بنانے تھے جوبھارت کی پہلے وکٹ کے لئے 5ویں سب سے بڑی شراکت ہے۔