محکمہ داخلہ پنجاب: 5 کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے

195

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی 5 کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ جن میں ان کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور رہنمائوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ اقدام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے اٹھایا ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف این جی اوز کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔