پاکستان امن اور ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے،آرمی چیف

439
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر ز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر ز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ کانفرنس میں قومی سلامتی کی صورتحال ، بھارت، افغانستان اور ایران سمیت علاقائی سیکورٹی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے کے مشکل مگر انتہائی ضروری حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی مثبت سمت میں آگے بڑھتا رہے گا۔
آرمی چیف