رانا ثناء پر والد کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک ہے،سارا تاثیر

259

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارا تاثیر کو رانا ثناء اللہ پر اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا تاثیر نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ٹویٹ کیا ہے کہ راناثناء اللہ سے گھٹیا زندگی کی کوئی شکل نہیں ہو سکتی۔بدمعاشی سے لے کر قتل تک،یہ کئی دہائیوں سے قانون سے بچتا آ رہا ہے۔سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک اگر مجھے کسی شخص پر ہے تو وہ راناثناء اللہ ہیں،میں بتا نہیں سکتی میں کتنی خوش ہوں۔ خدا عمران خان کی حکومت کو
سلامت رکھے۔سارا تاثیر اس سے قبل بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان ایران کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف ایران کی زمین کو استعمال کیا جاتا رہا ہے اور ایران کے خلاف بھی پاکستان کی زمین کو استعمال کیا گیا۔ اس بیان کے بعد اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف شدید تنقید شروع کر دی تھی اور مریم نواز شریف نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ آپ ملک کے ترجمان اور نمائندے ہیں اور آپ کے بیان کا ملک کی ساکھ پر شدید اثر پڑتا ہے۔سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارہ تاثیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی جانب سے عمران خان کے ایران میں دیے جانے والے بیان پہ تنقید کے جواب دیتے ہوئے مریم نواز سے کہا ہے کہ وہ یہ لیکچر اپنے والد کو دیں کیونکہ انہیں اس لیکچر کی زیادہ ضرورت ہے۔ سارہ تاثیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ میں مریم نواز کو اس وقت کی یاد دلا دوں جب ان کے والد نے دنیا کے سامنے ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
سارا تاثیر