رینٹل پاور ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عاید کردی گئی

178

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک کی عدالت میں زیرسماعت سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف وغیرہ کیخلاف رینٹل پاور پروجیکٹس ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم عدالت پیش ہوگئے۔ گزشتہ روز راجہ پرویز اشرف نے عدالت پیش ہوتے ہوئے بتایاکہ وہ لاہورمیں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے ریشماں پاور پروجیکٹ اور گلف ریفرنسزمیں
فردجرم پرسابق وزیراعظم سے دستخط کرائے اور حاضری لگائی اس موقع پرراجہ پرویزاشرف نے فردجرم سے انکار کیا۔ عدالت نے سماعت 7اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔ بعدازاں عدالت سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے مہمند ایجنسی میں بلاول کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے سے متعلق کہا کہ الیکشن ہورہے ہیں۔ کیا معاملات ہیں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، معاملات طے پائے ہوئے تھے۔ الیکشن کی کمپین کے لیے جانا تھا۔ احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیاہے اس معاملہ پرکچھ نہیں کہوں گا فیصلہ جوبھی ہے احترام کرتے ہیں۔
راجا پرویز اشرف