آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 6 ارب ڈالر کی منظوری دیدی

127

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضکی منظوری دے دی۔پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دی۔آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے لیے یہ پیکیج 39 ماہ کے لیے ہوگا۔ان کے مطابق اس پیکیج کا مقصد پاکستان کی معاشی صورت حال اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر فوری ملیں گے، پیکیج سے پبلک ڈیٹ میں کمی لائی جائے گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ زر مبادلہ کی شرح کا تعین مارکیٹ خود کرے گی، آئی ایم ایف پیکیج سے توانائی شعبے کے خسارے کو کم کیا جائے گا،اداروں کو مضبوط ، شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔ادھر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیکیج
سے معاشی کم زوریاں دور ہوں گی اور استحکام آئے گا، معیشت کے کم زور سیکٹر کو تحفظ ملے گا۔
آئی ایم ایف