وکیل پر حملہ، میئر حیدرآباد ودیگر کیخلاف مقدمے کیلیے درخواست

169

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآبادودیگر کے خلاف سینئر وکیل پر حملہ کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پٹیشن دائرکردی گئی۔ سینئر وکیل سلطان شیخ پر میئر بلدیہ اعلی حیدرآباد سہیل مشہدی کے ایما پر حملے وتشدد کے خلاف مقدمہ کے انداج کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست داخل کی گئی ہے جس میں میئر سہیل مشہدی‘ انسپکٹر ڈائریکٹر لینڈ سرفراز ودیگر کے خلا ف مقدمے کے اندراج کی استدعا کی گئی ہے۔