حکومت پارلیمنٹ کو تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے،خورشید شاہ

114

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مر کزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈرقانون میں ترمیم سے جمہوریت کا تصورختم ہو جائے گا۔ اپوزیشن کوجنرل ضیاء اورپرویز مشرف کی حکومت سمجھ کرجدوجہد کرنا ہوگی،ارکان کوآ مریت کی طرح روکنے کی کوشش پارلیمنٹ کی توہین ہوگی، پروڈکشن آرڈر منتخب ارکان کا حق ہے، کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ
جن پر کرپشن کیسزنہیں انہیں دوسرے کیسزمیں پھنسایا جارہا ہے،حکومت کنٹرولڈ ڈیموکریسی چاہتی ہے،حکومت پارلیمنٹ کو تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے۔
خورشید شاہ