روس نے ترکی کو نئے ریسکیو ہیلی کاپٹر فراہم کر دیے

206

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے امدادی کاموں میں معاونت کرنے والے ’کے اے 32 ‘ہیلی کاپٹر ترکی کے حوالے کردیے۔ رشین ہیلی کاپٹرکمپنی کے ڈائریکٹر جنرل ایندرے بوگنسکی نے اپنے بیان میں ترکی کو 3 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی تصدیق کی۔ بوگنسکی نے کہا کہ گزشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کی تکمیل کے بعد انقرہ سے اب نئی ترسیل سے متعلق بات جاری ہے۔
عازمین حج کا پہلا قافلہ آج سعودی عرب پہنچے گا
مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج اور دیگر سرکاری و نجی اداروں نے رواں برس حج انتظامات مکمل کرلیے۔ وزارت حج وعمرہ کے مطابق آج سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور بنگلادیشی حجاج پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی سرزمین پر قدم رکھے گا۔ مجموعی طور پر بنگلادیش اور دیگر ممالک سے عازمین حج کو لانے والی 30 پروازیں جدہ اور مدینہ ائرپورٹس پر اتریں گی۔
لبنانی وزیراعظم نے وزیر کے قافلے پر حملے کے بعد کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا
بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے وزیر کے قافلے پر حملے کے بعد کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا۔ اتوار کے روز وزیر برائے مہاجرین صالح الغریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ان کے 2 محافظ مارے گئے تھے۔ سعد الحریری کا کہنا تھا کہ عدالت واقعے کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ سیاسی اظہار رائے اپنی جگہ لیکن لبنان کی سلامتی سُرخ لکیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جبل لبنان میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام نہ لے۔