وزیراعظم کی وزارت بجلی کو مبارکباد

134

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے نیشنل گرڈ میں 22550 میگاواٹ کی ریکارڈ بجلی کی فراہمی پر وزارت بجلی کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 2 جولائی کو ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام خوش اسلوبی سے چلنے کے ساتھ قومی گرڈ میں بجلی کی فراہمی سب سے زیادہ 22550 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ یہ گزشتہ
موسم گرما میں سب سے زیادہ بجلی کی فراہمی سے تقریباً 3ہزار میگاواٹ زیادہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وعدے کے مطابق ان کی حکومت گیس چوری کے خلاف بھی کریک ڈائون کر رہی ہے، وسط اپریل سے اب تک گیس چوری کرنے والوں کے خلاف جاری مہم میں 18 ہزار غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کیا گیا، گیس چوری کی مالیت 2.3 ارب روپے سے زائد ہے۔