ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے روس کی گراؤنڈ  فورسز کے کمانڈر اِن چیف کی ملاقات

179

اسلام آباد (اے پی پی) روس کی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر اِن چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔ روس کی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر اِن چیف نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔