اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات  کیس، تفتیشی کا بیان مکمل نہ ہو سکا

129

اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیرسماعت سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاروغیرہ کیخلاف آمدن سے زایداثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں تفتیشی کابیان مکمل نہ ہوسکا،سماعت ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران ریفرنس کے تفتیشی
افسرنادرعباس کا بیان قلمبندکرنے کا عمل جاری رہا اور عدالت نے سماعت10 جولائی تک کیلیے ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پربھی تفتیشی افسرکا بیان قلمبندکیاجائیگا۔