تر بیلا جھیل میں کشتی ڈوب گئی، بچوں اور خواتین سمیت 6 جاں بحق، 30 افراد لاپتا

165

 

ہری پور (اے پی پی)تحصیل غازی کی یو سی بیٹ گلی کے مقام پر تر بیلا جھیل میں مسافربردارکشتی اْلٹ گئی جس میں 50سے زاید افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے15 افراد کو زندہ نکال لیاگیا ہے ،آرمی کے کمانڈوز نے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت6نعشیں نکال لی ہیں جبکہ 30کے قریب افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ آرمی کے کمانڈوز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی کارروائیوں کے لیے پاک آرمی اور ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئیں ،ریسکیو حکام نے پشاور سے مزید اہلکار اور غو طہ خوروں کو بھی طلب کر لیا ہے،اسپتالو ں میں ایمرجنسی نافذ۔ اطلاعات کے مطابق تر بیلا جھیل میں تورغر سے آنے
والی مسافربردارکشتی یوسی بیٹ گلی کے گائوں برگ درہ کے مقام پر پانی کی تیز بھنور میں پھنس گئی، بد قسمت مسافر کشتی کالاڈھاکا سے ہر ی پور آرہی تھی کشتی میںخواتین اور بچوں سمیت 50 سے زاید افراد اورمال مویشی بھی سوار تھے۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی میں مصروف رہے ، تقریباً15مسافرتیر کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ آخری اطلاعات تک امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا ۔بد قسمت مسافروں کا تعلق کالا ڈھاکا یونین کونسل بیٹ گلی کے مختلف دیہات سے ہے بتایا جاتا ہے۔