سفیر پاکستان راجا علی اعجاز کی گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل سے ملاقات

297
جدہ : گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل سے پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز سے ملاقات کررہے ہیں‘ہیڈ آف چانسلری عاطف ڈار بھی موجود ہیں
جدہ : گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل سے پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز سے ملاقات کررہے ہیں‘ہیڈ آف چانسلری عاطف ڈار بھی موجود ہیں

جدہ (سید مسرت خلیل) پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجا علی اعجاز کی جدہ کے گورنر ہاؤس میں پرنس خالد الفیصل بن عبدالعزیز، گورنر مکہ سے ملاقات، باہمی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر پاکستان نے گورنر مکہ سے سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات اور خدمات کی تعریف کی۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پریس اتاشی ارشد منیر نے میڈیا کو بتایا کہ گورنر مکہ نے راجا علی اعجاز کا خیرمقدم کیا اور انہیں سعودی عرب میں تعیناتی پر مبارکباد دی، پرنس فیصل نے امید ظاہر کی کہ ان کی سفارت کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملے گی اور تعلقات مزید توانا
ہوں گے۔ سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی ضرورت کے وقت امداد اور حمایت پر سعودی حکومت کے تعاون پر تعریف کی۔ گورنر مکہ نے پاکستانیوں کے سعودی عرب کیلیے مذہبی اور جذباتی لگاؤ کی تعریف کی۔