زاہد حسین راجپر کی والدہ انتقال  کرگئیں،حسین محنتی ودیگر کااظہار تعزیت

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تنظیم کے معاون زاہد حسین راجپر کی والدہ ماجدہ کراچی میں انتقال کرگئیں، وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں،مرحومہ کی نماز جنازہ وتدفین ان کے آبائی گائوں سٹھارجہ ضلع خیرپور میں ادا کی جائے گی۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ، حافظ نصراللہ عزیز سمیت دیگر صوبائی
ذمے داران وکارکنان نے زاہد حسین سے والدہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان ولواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔