سابق وزیر سبطین خان سمیت 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

180

لاہور (نمائندہ جسارت/ اے پی پی) چنیوٹ میں500 میٹرک ٹن آئرن کا ٹھیکا دینے سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت نے ریفرنس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت 4 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے اور نیب کو حکم دیا کہ ملزمان کو 17 جولائی کو عدالت میں پھر پیش کیا جائے۔ علاوہ ازیں نیب لاہور پنجاب میں موجود غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف متحرک ہو گیا۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق شکایت سیل نے لاہور اور مضافات میں موجود8 مبینہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں
کے متاثرین سے شکایات وصولی کے لییدرخواستیں طلب کر لیں۔ان میںالائیڈ ہائوسنگ سوسائٹی، پیراڈائز ہائوسنگ سوسائٹی، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، خالد ٹائون، مدینہ ٹائون، نیو مدینہ ٹائون، مدینہ ویلی اور پرائیویٹ فروٹ منڈی شامل ہیں۔