وزیراعظم انتقام نہیں احتساب پر یقین رکھتے ہیں ، ندیم افضل چن

150

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انتقام نہیں بدعنوان عناصر کے احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران حزب اختلاف کی قیادت کے خلاف بدعنوانی کا کوئی بھی کیس درج نہیں ہوا۔ نیشنل احتساب بیورو ، انسداد منشیات فورس ، عدالت اور دیگر آزاد قومی ادارے ہیں جو بلا امتیاز احتساب کررہے ہیں،اے این ایف نے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا اور حکومت کااس گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں۔ندیم افضل چن نے کہا
کہ رانا ثنا اللہ ماڈل ٹاؤن واقعہ میں ملوث ہیں اور کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔