بلوچستان میں طوفانی ہواؤں سے  بجلی کے 2ٹاور اور متعدد کھمبے گرگئے

125

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) شدید طوفانی ہوائوںکے باعث پنجگور اور تربت کے درمیان132KVکی ٹرانسمیشن لائن کے 02ٹاورزگرگئے جس کے نتیجے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔کیسکو کے مطابق متاثرہ ٹاورزکی مرمت و بحالی کاکام شروع کردیاہے ۔ اسی طرح نال کے علاقے میں بھی طوفانی
ہوائوںسے11KVکے متعددکھمبے گرگئے جس کی وجہ سے نال گرڈاسٹیشن سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کیسکوکے مطابق بجلی بحالی کا کام جلد مکمل کرلیاجائیگا۔