ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ  کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

175

چیسٹرلی سٹریٹ(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ نے 119 رنز سے میچ جیت کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ جونی بیرسٹو مین آف دی میچ قرار پائے۔مارک ووڈ نے 3
کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عادل رشید، ووکس، آرچر، پلنکٹ اور بین سٹوکس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔