انجینئر دارو خان آج ہری پور چیمبر آف کامرس کا دورہ کریں گے

223

ہری پور (اے پی پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر دارو خان (آج) جمعرات کو ہری پور چیمبر آف کامرس کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے دیگر رہنما بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی عطاء الرحمن، سینئر نائب صدر حاجی شوکت نواز اور نائب صدر شہناز شیخ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہری پور چیمبر میں تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں فیڈریشن آف پاکستان کے صدر انجینئر دارو خان، یو بی جی گروپ کے مرکزی قائدین سینیٹر الیاس بلور، افتخار علی ملک، ایس ایم منیر، کوآرڈینیٹر حاجی محمد افضل، نائب صدر حاجی افتخار احمد، سابق صدر فیڈریشن غضنفر بلور کے علاوہ صوبہ بھر کے صدور اور رہنما شرکت کریں گے۔