سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج کھلے رہیں گے

139

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعرات کے روز بحال رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، صوبے میں جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہے گی۔