آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکا 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

173

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد سے ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ایک جانب نہ صرف بزنس کمیونٹی وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھائے جانے کے خلاف احتجاج پر اتر آئی ہے تو اب ایک اور ہڑتال حکومت کیلئے امتحان بن گئی،آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔جنرل سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتحادمحمود آفریدی کے مطابق سی این جی، ڈیزل، پیٹرول مہنگا ہونے کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک روز پھر ہڑتال طویل کرنے کیلئے دوبارہ اجلاس بلایا جائیگا،ہڑتال کا فیصلہ بدھ کوہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔