آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا احتجاج کا اعلان

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت ٹیکس نادہندگان کو نیٹ میں لانے کے بجائے ٹیکس ادا کرنے والوں کا خون چوس رہی ہے، آئل ٹینکرز مالکان پر دو فیصد ٹیکس عائد تھا جسے تین فیصد کردیا گیا،ایف بی آر کی ہدایات پر 5۔0 فیصد ٹیکس سال کے آخر میں الگ سے وصول کیا جاتا ہے ، پہلے ہی معاشی سست روی کے سبب ٹرانسپورٹرز کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، آمدن بڑھانے کی خاطر ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالنا نا انصافی ہے،لہذا حکومت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔