ایکسیلینس ایوارڈ اور کانفرنس 2019کی تقریب 9جولائی کو ہو گی

250

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت16ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ اور کانفرنس 2019کی تقریب 9جولائی کو مقامی ہوٹل کراچی میں منعقد کیا جائے گا اس پروگرام کو ای ایم سی پاکستان، و فاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور صوبائی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کا تعاون حاصل ہے۔اس سال کانفرنس موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل کے موضوع پر منعقد کی جارہی ہے اور اس میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے کی جانب سے دیئے گئے موضوع ہوائی آلودگی کے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی نے بتایا کہ کراچی میں ہر سال کانفرنس اور ایوارڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس سال بھی اسکا انعقاد کیا جارہا ہے اور کانفرنس کا موضوع بھی اسی شہر کی حالت کی مناسبت سے منتخب کیا گیا ہے کیونکہ شہر کی 20ملین کی آبادی فضائی آلودگی سے متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی اور شہری آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے شہریوں کی صحت، معشیت اور زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں آج تک ماس ٹرانزٹ سسٹم کی عدم موجودگی، صفائی کے ناقص صورتحال، نکاسی آب اور شہر میں منصوبہ بندی، صنعتی فضلے اور شجر کاری کا نہ ہونا بھیانک مسائل بن چکے ہیں۔ جس کے باعث شہر میں ماحول پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال کانفرنس میں ہم متعلقہ حکام جن میں میئر کراچی، صوبائی وزرا، کمشنر کراچی، ڈی جی سیپا،ماحولیاتی ماہرین اور مختلف اداروں کے سربراہان اظہار خیال کریں گے۔