برآمد کنند گان کے ریفنڈز کا اجراء قابل تعریف ہے، دارو خان اچکزئی

213

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے DLTLکی مد میں برآمد کنندگا ن کے 35ارب روپے کے ریفنڈز کے اجراء پر حکومت کی تعریف کی جو کہ ایف پی سی سی آئی کا دیر ینہ مطا لبہ تھا ۔ انہو ں نے کہاکہ ریفنڈز کی ادائیگی سے برآمد کنند گا ن کو liquidity کی کمی کے مسا ئل حل ہو جا ئیں گے اور با ٓلا خر برآمدمدات میں اضا فہ ہو گا ۔ اپنے بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہاکہ حکومت کو چا ہیے کہ وہ پاکستان کے برآمد کنند گا ن کو کا روبار دوست کو ساز گار ما حول فراہم کر ے، جیسا کہ یو ٹیلٹی کی بڑھتی ہو ئی قیمتیں ، , high interest rateاور ٹر انسپو رٹیشن کی بڑ ھتی ہو ئی لا گت نے ہما ری بر آمدات کو عالمی سطح uncompetitive بنا دیا ہے ۔ انہو ں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ SRO 1125 کے تحت پا نچ بر آمدی سیکٹر ز کے لیے زیر و ریٹڈکی سہولت کو بحال کر ے یہ پا نچ برآمدی شعبے پاکستان کی برآمدات میں 70فیصد contribute کر تے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کے ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کو روز گار فراہم کر تے ہیں ۔ زیر و ریٹڈکی پانچ صنعتو ں کو سہو لت ختم کر نے سے نہ صرف بڑ ے پیما نے کی صنعتیں متا ثر ہو ں گی بلکہ یہ چھو ٹی صنعتو ں پر بھی منفی اثرمرتب کر ے گی اور اسمگلنگ کو فرو غ دے گا جو کہ مو جو د ہ معا شی ما حول میں قا بل قبول نہیں ۔ انہوں نے حکومت کو تجو یز دی کہ وہ صنعتکاری کے لیے سہو لیا ت مہیا کر ے خاص طور پر زراعت پر مبنی صنعتو ں اور دوسری value added صنعتو ں کے لیے تا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضا فہ ہو ۔