پاکستان اسٹاک:71.77فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ

356

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کاسلسلہ برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 34400،34500 ، 34600 ، 34700 اور34800کی نفسیاتی حدوں کو عبور کر گیا، 71.77 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روزمنگل کی نسبت 43.04 فیصد زائد رہا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 95 ارب 54 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔بدھ کے روز شیئرز مارکیٹ میںحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکلز، توانائی، فوڈز،بینکنک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پر کشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34937پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 589.44 پوائنٹس اضافے سے 34896.55 پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 341.75 پوائنٹس اضافے سے16511.06پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1181.95پوائنٹس اضافے سے 56051.05 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 305.84 پوائنٹس اضافے سے 25415.81 پوائنٹس پربندہوا ۔ بدھ کو مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 239 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 81 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 13 کروڑ 4 لاکھ 29 ہزار 940 شیئرز کا کاروبار ہوا، جو منگل کی نسبت 3 کروڑ 92 لاکھ 67 ہزار 810 شیئرز زائد تھا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 95ارب 54 کروڑ 13 لاکھ 45 ہزار 372 روپے بڑھ کر 70 کھرب 15 ارب 97کروڑ89لاکھ69ہزار107روپے ہوگیا۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرزکمپنی کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 17.67 روپے اضافے سے1208.47روپے اور الغازی ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت14.50روپے اضافے سے330.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 39.35روپے کمی سے1400.00روپے اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت10.97روپے کمی سے 391.47 روپے ہوگئی ۔بدھ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 1 کروڑ 16 لاکھ90ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت68پیسے اضافے سے17.18روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 79 لاکھ62ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت52پیسے اضافے سے17.87روپے ہوگئی۔