تعلیم کے فروغ کے لیے سکھر  پولیس کا قابل ستائش اقدام

186

سکھر( نمائندہ جسارت) تعلیم کے فروغ کیلئے سکھر پولیس کا قابل ستائش اقدام، اسکول کے اوقات کار میں ہوٹلوں اور سینما گھروں میں فلم چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اسکول ٹائمنگ کے دوران گیم شاپس بھی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اسنوکر شاپس میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔فیصلہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے کیا گیاہے۔