بنوں ، بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

220

بنوں(آئی این پی ) بنوں میں میرانشاہ روڈ پر علاقہ گربز میں ٹائر پنکچر دکان میں بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے سبب ہوا جس سے موقع پر موجود دو افراد زخمی ہوگئے، ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔