سکھر،پولیس مقابلہ ،بدنام  ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

191

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر میں پولیس مقابلہ ، سکھر میں تھانہ جھانگڑو کی حدود قومی شاہراہ کے قریب پولیس مقابلہ بدنام زمانہ ڈاکو غلام محمد عرف ننو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس ی سکھر عرفان سموں کے مطابق گرفتار ڈاکو ڈکیتی، کار موٹر سائیکل چوری پولیس مقابلوں چوری اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ، ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین چار گولیاں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے ،گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، دیگرمفرر ڈاکوئوں کی گرفتاری و تعاقب کیلیے بھاری نفری طلب کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسکا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے۔