پشاور،سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری  ملازم سے6کلوگرام چرس برآمد

213

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا ایکسائز نے منشیات اسمگلروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری ملازم سے چھ کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔ پیر کو محکمہ ایکسائز کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر GA 202 Islamabad کو ایک ناکے پر روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر سے 6کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم کے پاس منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارڈ ہے اور وہ خود کو سرکاری ملازم بتا رہا ہے۔ملزم کی شناخت سیف اللہ ولد سید احمد سکنہ سٹیٹ نمبر 8 ، سیکٹر جی 10 اسلام آبادہے۔ مزید تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ پندوں میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔