ضلع مہمند میں منشیات اور آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

188

 

ضلع مہمند (آئی این پی )ضلع مہمند میں منشیات اور آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ضلع مہمند کو مشران کے تعائون سے جرائم سے پاک کریں۔ لائسنس برانچ کا افتتاح ہو گیا ہے۔ لوگوں کی شکایات کیلیے پبلک اکائونٹس سیل قائم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DPO) عبدالرشید کا صحافیوں سے ضلع مہمند کے مہمند پریس کلب صحافیوں کا ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع مہمند کے تمام پولیس کو جدید طریقے سے ٹریننگ کیلیے ضلع مہمند کے اندر ٹریننگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ جس میں ضلع مہمند کے پولیس کو بہت جلد تربیت کا آغاز کیا جائیگا۔ انسداد منشیات اور جرائم کے حوالے سے پبلک اکائونٹس سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ جس میں عوام براہ راست اپنی شکایات جمع کرواسکیں گے۔ اور آئس نشہ سمیت تمام منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ لوگوں کو عبرت کیلیے آئس فروشوں کے سر منڈوائیں گے۔ پر امن الیکشن کے انعقاد کیلیے انتظامات مکمل ہے۔ تمام اُمیدواروں کو دو دو سیکورٹی اہلکار دیے گئے ہیں اس کے علاوہ تمام اُمیدواروں کی حفاظت کیلیے اُن کے ساتھ وقتاً فوقتاً میٹنگز بھی ہو رہے ہیں۔ انہیں حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز ترین انصاف کی رسائی کیلیے جرگہ سسٹم مضبوط بنا رہے ہیں۔ ڈی آر سی کے ذریعے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلیے لوگوں کو قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج کم از کم ہو اور مسائل جرگہ اور رسم و رواج کے مطابق حل ہو سکیں۔