عمران خان کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والے حکمرانوں کا انجام دیکھ لیں

205

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والے حکمرانوں کا انجام دیکھ لیں ،مودی اور بھارت کشمیریوں کے قاتل ہیں ،8لاکھ قابض بھارتی افواج روزانہ کشمیریوں کو شہید اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،حکومت پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کے عارضی رکنیت کے لیے ووٹ دینا کشمیریوں کو قبول نہیں ہے ،8جولائی کو مظفرآباد میں شہداء کشمیر کانفرنس کے موقع پر اہم اعلان کیا جائے گا ،کانفرنس سے پاکستان اور آزادکشمیر کے اہم قائدین خطاب کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے شہداء کشمیر کانفرنس کے حوالے سے دورے کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ 8جولائی کو برہان مظفر وانی شہید کی یاد میں شہداء کشمیر کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ،جماعت اسلامی شہداء کے ساتھ کسی کو بے وفائی اور غداری نہیں کرنے دے گی ،شہداء کا مقدس خون رنگ لائے گا جلد یا بدیر کشمیر آزاد ہو گا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمران جنہوں نے کشمیریوں سے بے وفائی کی وہ عبرت ناک انجام سے دوچا ر ہوئے عمران خان بھی اگر کشمیریوں سے بے وفائی اور شہداء کے خون سے غداری کے مرتکب ہوئے تک ان کا انجام بھی عبرت ناک ہو گا انہوں نے کہاکہ کوئی بھی باغیرت کشمیری کشمیریوں کے خون سے بے وفائی نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسا کرنے والوں کو قبول کرے گا پاکستانی قوم سے ہمیں کوئی گلہ نہیں لیکن حکمرانوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔