قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرم ہے انکو کسی صورت معافی نہیں ملے گی

218

 

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجاز احمد چودھری نے کہاہے کہ سارے ڈاکو جیلوں میں ہیں اب ان سے ریکوری ہوگی ، قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرم ہے ان کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، اپوزیشن کا ایجنڈاہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں، وزیر اعظم عمران خان ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کر یں گے اب امیراور غر یب کی تفر یق نہیں ہوگی۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز اسمبلی میں ڈرامے بازی کی گئی اور جھوٹ بولا گیا جس پر اسپیکر اسد قیصر نے منہ توڑ جواب دیا ، اپوزیشن لیڈر فلورآف دی ہاوس جھوٹ بول رہے ہیں اور عوام کی حالت کی تبدیلی کا دم بھرہ رہے ہیں اس سے بڑا غریب عوام کیساتھ کوئی فراڈ اور دھوکا نہیں ہوسکتا، کرپشن کیخلاف جس زوردارآپریشن کاآغاز کیا وہ ضرورکامیاب ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کا واضح ویژن ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی، نواز لیگ اور پی پی پی دونوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے مقدمات بنائے گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے(ن) لیگ کے دور حکومت میں 2008ء میں ملکی قرضہ 6690 ارب روپے تھا جو کہ ستمبر 2018ء میں 30846 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا،کل قرضے کا حجم ملکی جی ڈی پی کے 60 فیصد سے تک محدود ہونا چاہیے لیکن محض دس سالوں میں یہ قرضہ ساٹھ فیصد سے کئی گنا تجاوز کر گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے اور محض دس سالوں میں ملکی قرضوں میں 24000 ارب روپے کے اضافے کی تحقیقات کرنے کیلیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا ہے،جس سے سابق کر پٹ حکمرانوں کی چیخوں سے ایوان اورزندان گونج رہے ہیں،پی ٹی آئی کے دور اقتدارمیں چوروں کواپنے بچائوکیلیے کوئی چورراستہ نہیں ملے گا۔