نارنگ منڈی ‘زمین کے تنازع پرفائرنگ ، ایک شخص جاںبحق

54

نارنگ منڈی (این این آئی )نارنگ منڈی کے گائوںجنڈیالہ کلساں میںزرعی زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ جنڈیالہ کلساں میں زرعی زمین کے تنازعہ پر مخالفین عدنان ریاست وغیرہ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی قریبی عزیزنصیراحمدکوہلاک اوراس کی بیوی عاصمہ بی بی کوگولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ اندرون شہر محلہ مسلم پارک میں فہمیدہ بی بی کو معمولی تنازعہ پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔