صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے

195

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے سندھ حکومت کی جانب سے سول اسپتال حیدرآباد میں جدید طرز کے نئے آئی سی یو کے قیام کو غریب عوام کیلیے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سول اسپتال حیدرآباد میں کچھ ہی عرصے میں جدید مشینری کے علاوہ پوری عمارت کی تزئین وآرائش اوراب ایک نئے آئی سی یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ سندھ بھر کے عوام کو علاج معالجے کی مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل شہریوں کو نجی اسپتالوں کے آئی سی یو میں اپنے مریضوں کو لے جانا پڑتا تھا جس پر بہت زیادہ اخراجات آتے تھے لیکن ا ب سول اسپتال میں ایک اور جدید طرز کے آئی سی یو کے قیام کے بعد مستحق مریضوں کو یہ سہولیات مفت میسر آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد اب مریض نجی اسپتالوں کے بجائے سرکاری اسپتالوں میں علاج کروارہے ہیں اس کے علاوہ اب سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل کے عملے کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ غریب مریضوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ حکومت سندھ اور خاص طورپر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یہ اولین ترجیح ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔