ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کا 8جولائی سے احتجاج کااعلان

301

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے ایچ ڈی اے انتظامیہ اورسی بی اے مہران یونین کی جانب سے ملازمین اور پنشنرز کے معاشی قتل عام کے خلاف8جولائی سے احتجاج کا اعلان کردیا این ایل ایف سے ملحقہ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے مسلسل واسا ملازمین اور پنشنرز کے معاشی قتل پر آواز بلند کرتے ہوئے ایچ ڈی اے انتظامیہ اورمہران ورکرز یونین سی بی اے کے خلاف 8جولائی سے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس دن صبح دس بجے لیبرٹی چوک سول اسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ واسا کے ریگولر ملازمین کو پانچ ماہ کی تنخواہیں ‘ ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤن کی پنشن ورک چارک ملازمین کی ساتھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے واسا ملازمین سخت معاشی بدحالی کا شکار ہیں جبکہ سی بی اے یونین اپنے مفادات حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ عید الفطر پر بھی ملازمین کو تنخواہوں ‘ پنشن سے محروم رکھا سی بی اے انتظامیہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے اور ملازمین کے حقوق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے مزدور پریشانی کے عالم میں ایمپلائز یونین کی جانب دیکھ رہے ان کے اسرار پر 8جولائی کو احتجاج ریلی کا اعلان کیا ہے جس میں مزدور زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اپنے اتحادکا ثبوت دیں ۔