بیوی کی عدم بازیابی کیخلاف شوہر کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

192

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد یو نٹ نمبر 8کے رہائشی شیر از محمد خا ن یو سف زئی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتا یا کہ 7جو ن 2019ء کو گھوٹکی کے گو ٹھ جر وار کے رہائشی با اثر شخص عنا یت اللہ بو ز دار نے میر ی بیو ی اور دو بچوں کی ماں وقار فاطمہ کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا نے کے بعد نکا ح پر نکاح کر لیا ہے جبکہ ملزم نے اپنے بچائو کیلیے سکھر کی عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی ہے جس کی سما عت 10جو لا ئی کے روز ہے ۔ انہو ںنے بتا یا کہ وقار فاطمہ سے سال 2008ء میں پسند کی شادی کی تھی جس سے میر ی دو بیٹیاں 10سالہ زینب اور 6سالہ فبیا ہیں۔انہو ںنے کہا کہ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق گھو ٹکی کے رہائشی عنا یت بو ز دار کا گز شتہ6ما ہ سے میر ی بیو ی سے مو با ئل فون پر رابطہ تھا اور بیو ی کے گھر سے جا نے کے بعد میں نے اے سیکشن تھا نہ لطیف آباد پر کیس بھی درج کر ایا جس پرپولیس گھو ٹکی کے گو ٹھ جر وار پہنچی تو گھو ٹکی پولیس نے حیدرآباد پولیس سے تعاون کر نے کے بجا ئے یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ ملزمان انتہا ئی با اثر ہیں اور ان کے گھر وں پر چھا پے کے دوران خو نی تصادم بھی ہوسکتا ہے۔انہو ںنے کہا کہ ملزمان سے مجھے جا نی و ما لی نقصان کا اندیشہ ہے کیو نکہ ملزمان ہمیں کیس سے دستبر دار ہونے کیلیے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔
انجمن تاجران حیدرآباد کااجلاس
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تا جر ان حیدرآباد کا اجلاس صدر سلیم حسین وہر ہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تا جر انجمنوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حیسکو کی تا جر دشمنی کی مذمت کر تے ہو ئے ٹرانسفا رمر ز کی پر ائیو یٹ مر مت راڈز کی تبد یلی کیلیے رشوت پر شدید تحفظا ت کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میںممبر قومی اسمبلی صلا ح الدین نے خصو صی دعوت پر شرکت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلا یا۔تا جر رہنما ئو ں نے حیسکو کے تا جر دشمن رویوں کے خا تمے کا مطا لبہ کیا اور عدم تعاون پر آئند ہ کے شدید لا ئحہ عمل مر تب کرنے کا اعلان کیا گیا۔