پارلیمنٹرین نے مزدوروںکابدترین استحصال کیاہے‘لیاقت ساہی

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو سرمایہ دار اور اداروں کی انتظامیہ نے اپنے مفاد میں استعمال کرکے محنت کشوں کا بد ترین استحصال کیا ہے ملک بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں مستقل بھرتیوں کے بجائے کنٹریکٹ، تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر بھرتیاں کرکے ملک کی دستور کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، محنت کشوں کو انجمن سازی سے محروم کیا جا رہا ہے، سوشل سیکورٹی سے محروم کیا جا رہا ہے، ای او بی فنڈ مزدوروں کی فلاح بہبود پر خرچ کرنے کے بجائے کرپشن کی نذر کیا جا رہا ہے ، آئی ایل او کنونشن کی روشنی میں اوقات کار آٹھ گھنٹے ہیںلیکن اس کی ملک بھر میں خلاف ورزی کی جا رہی ہے ، تعلیم محنت کشوں کے بچوں سے چھین لی ہے ، روز گار ان سے چھین لیا ہے اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ محنت کش طبقہ ووٹ کی پرچی سے انصاف نہیں کرتا۔