نااہل ظالم حکومت کوعوام بددعائیںدے رہے ہیں، مصطفی کمال

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی 21 جولائی کو باغِ جناح میں کراچی میں تاریخی جلسہ کرے گی۔عوام ایک موقع پاک سر زمین پارٹی کو دیں تو ہم اس کراچی کو چھ مہینے میں ٹھیک کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے گارڈن ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، سی ای سی اور نیشنل کونسل اراکین بھی موجود تھے ۔مصطفی کمال نے کارکنان سے کہا کہ عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے۔عوام ایک موقع پاک سر زمین پارٹی کو دیں تو ہم اس کراچی کو چھ مہینے میں ٹھیک کر سکتے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ 21 جولائی کو مظلوموں کا سب سے بڑا اجتماع کرنا ہے، پاک سرزمین پارٹی ظالم اور نااہل حکمرانوں سے قوم کے غصب شدہ حقوقِ چھین لے گی۔25 جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو ایک سال بعد ہی عوام ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں، کاروبار ختم ہوگئے ہیں، لوگ بیروزگار ہورہے ہیں، مہنگائی نے متوسط طبقے کو غربت اور غریب عوام کو موت کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن نے جنہیں معتبر بنایا تھا آج وہ ظلم اور نااہلی کے سبب رسوا ہوچکے ہیں، جن کا گمان تھا کہ پی ایس پی 25 جولائی کو ختم ہو گئی، انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے کیوں کہ الیکشن کے بعد پی ایس پی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئی اور اس کا عملی اظہار 21 جولائی بروز اتوار باغِ جناح میں کرے گی۔