طلبہ اپنی توجہ تعلیم پرمرکوز رکھیں،انتخاب عالم سوری

157

کراچی ( پ ر) نیو ہیون اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کے تحت طلبہ وطالبات کے لیے عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں طلبہ وطالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پربچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھی اظہار کیا ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نیو ہیون اکیڈمی انتخاب عالم سوری نے کہا کہ خطاب میں کہا کہ مثبت وتعمیری سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہے ۔نیو ہیون اکیڈمی نئی نسل کی سیرت وکردار کی تعمیر کیلیے کوشاں ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ انتخاب عالم سوری نے کہا کہ طلبہ وطالبات اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور اپنے اچھے مستقبل کیلیے والدین کی امیدوں پر پورا اتریں اسی میں ان کی کامیابی ہے۔