پانی بحران میںشہری مزید 20 ملین گیلن پانی سے محروم کردیے گئے

169

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈ کے اہم پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کے بریک ڈاؤن اور وولٹج میں اچانک اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کو 20ملین گیلن سے زائد پانی کی فراہمی متاثر ہوئی جبکہ گھاروپمپنگ اسٹیشن کی 220ہارس پاور کی قیمتی موٹربھی جل گئی ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر متاثرہ موٹرکی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے حب پمپنگ اسٹیشن پر بدھ کی صبح 11:20پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جو 12:45تک جاری رہا ،سہ پہر 3 بجے کو دوسرا بریک ڈاؤن کیا گیا ، 15:15بجے بجلی بحال ہوئی ، نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر شام 4:20بجے بجلی کے وولٹیج میں اچانک کمی بیشی سے شہر کو پانی کی فراہمی 4:50بجے تک معطل رہی۔