پولیس اہلکاروںکی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار پولیس نے ایک حساس ادارے کی مدد سے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میںملوث3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے دعویٰ کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے2سہولت کاروں کو ایک خاتون سمیت گرفتار کیاگیا۔جن کے قبضے سے 2پستول ،2 آوان گولے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ،گرفتار شدگان میںراشد ، سراج اور سکینہ باز شامل ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی ویسٹ ممتاز فرعون گروپ کا حصہ ہیں۔ ملزمان کا گروہ پولیس اہلکاروں اور بھتے کی رقم نہ دینے پر کئی لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے، ملزمان کے گروہ میں شامل سہولت کاروں اور ٹارگٹ کلرز کی تصویریں سولجر بازار پولیس نے جاری کر دی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔