عباسی اسپتال سے ایک اورنومولوداغوا‘رواں برس تعداد 31ہوگئی

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نومولود بچے اغوا کار گروہ کا آسان ہدف بن گئے ،عباسی شہید اسپتال میں نومولود اغوا ہوگیا ، رواں سال 31بچے اغوا اور لاپتا ہوچکے ہیں۔نومولود بچے اغوا کاروں کا آسان ہدف بن گئے ، سرکاری اسپتال میں نومولود کے اغوا کی ایک اور واردات سامنے آگئی ، عباسی شہید اسپتال سے گزشتہ روزایک نومولود بچہ اغوا ہوگیا ، انتظامیہ، پیرا میڈیکل اور سیکورٹی اسٹاف کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔کورنگی کی رہائشی صائمہ بچے کو چیک اپ کیلیے اسپتال لائی ،خاتون کو اکیلا پاکر گروہ کے کارندے آئے اور بچے کی تعریف شروع کردی ، ملزمان نے بچے کو گود میں اٹھایا، گھمایا، پھرایا اور اچانک رفو چکر ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں گروہ کی خواتین بھی واضح دکھائی دے رہی ہیں، اطلاعات کے مطابق نومولود بچوں کو اغوا کے بعد بے اولاد جوڑوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیںہے۔