رکشا مالکان کو رجسٹریشن کروانے کے لیے 15دن کی مہلت

181

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سندھ حکومت نے چنگچی رکشا مالکان کو رجسٹریشن کروانے کے لیے 15دن کی مہلت دے دی۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا حکم ہے کہ چنگچی رکشا رجسٹرڈ کروائیں۔کراچی،حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ،شکار پور، گھوٹکی،قنبرشہدادکوٹ،کشمورکندھکوٹ،نوابشاہ سمیت دیگر شہروں کے مالکان اپنے چنگچی رکشا رجسٹرڈ کروائیں۔اویس شاہ نے کہا کہ 15دن تک جس نے بھی چنگچی رکشا رجسٹرڈ نہیں کروایااس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی‘چنگچی رکشے والے 15 دن کے اندر روٹ پرمٹ, فٹنس لیں,کراچی میں چلنے والے 6 سیٹر چنگچی رکشا بھی روٹ پرمٹ لیں,روٹ پرمٹ نہ لینے کی صورت میں گاڑی ضبط ہوگی. وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبہ تحویل میں لینے پر ردعمل میں کہا کہ گرین لائن منصوبہ وفاق نے بنانا ہے اور سندھ نے چلانا ہے, ہم بسیں بھی چلائیں گے، کمپیوٹر سسٹم بھی لگائیں گے، کام شروع ہونے کے بعد اس میں اور چیزیں نکلتی ہیں۔